امریکہ اور جنوبی کوریا کے سفیروں نے شمالی کوریا کے امور پر بات کی

امریکہ اور جنوبی کوریا کے سفیروں نے شمالی کوریا کے امور پر بات کی

واشنگٹن، 26 مئی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اون کے ساتھ بات چیت کو بھلے ہی رد کردیا ہولیکن امریکہ اور جنوبی کوریا وزرا ئے خارجہ نے شمالی کوریاکے اہم جوہری امور پر روک لگانے کے لئے فون پربات چیت کی۔
امریکی وزارت داخلہ کے ترجمان ہیدر نوارٹ نے کل کہا، ’’دونوں ممالک کے سفارت کار شمالی کویا کا جوہری پروگرام ختم کئے جانے تک بات چیت کی صورت حال پیدا کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے اور اس پر قربت بڑھانے اور تال میل سے کام کرنے پر متفق ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو اور جنوبی کوریائی خارجہ وزیر کاانگ کیونگ وہا نے کوریائی جزیرہ نما کے جوہری ہتھیاروں کی تباہی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی مضبوط اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا ۔
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریائی سربراہ کے درمیان 12 جون کو ہونے والی بات چیت منسوخ کر دی تھی۔
رائٹر

Comments are closed.