حاجن کا لاپتہ نوجوان جنگجو بن گیا
بندوق ہاتھ میں لئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
حاجن:۲۵،مئی :کے این این / کشمیری نوجوانوں میں بڑھتے جنگجوئیت کے رجحان کے بیچ حاجن کا لاپتہ نوجوان مبینہ طور جنگجوؤں کے صف میں شامل ہوگیا ہے جبکہ اسکی بندوق ہاتھ میں اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق شمالی قصبہ حاجن میں گزشتہ دنوں پُراسرار طور پر لاپتہ نوجوان مبینہ طور جنگجو ؤں کے صف میں شامل ہوگیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ نوجوان نے غالباً لشکر طیبہ عسکری تنظیم میں شامل ہوگیا ہے ۔نثار احمد ڈار ساکنہ وحب پرے محلہ حاجن بانڈی پورہ نوجوان تین روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا ،کی اے کے 47رائفل ہاتھ میں لئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب اچانک سوشل میڈیا کی ویب سائٹس جن میں فیس بک ،وٹس ایپ اور ٹویٹر وغیر ہ شامل ہے ،یہ تصویر وائر ل ہوگئی ۔بتایا جاتا ہے کہ نثار کی گمشدگی کی ایک رپورٹ اہلخانہ نے پولیس تھا نہ حاجن میں درج کرائی ہے ۔رپورٹس کے مطابق نثار ڈار کو اس سے قبل پی ایس اے کے تحت حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ برس نثار احمد ڈار نامی نوجوان کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے جیل میں مقید رکھا گیا اور چند ماہ قبل اِسے رہا کردیا گیا تھا ۔نثار کے ساتھیوں اور اہلخانہ کا الزام ہے کہ ڈار کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا گیا ،کیو نکہ پولیس نے اس نوجوان کو فرضی کیسوں کے تحت ہراساں کررہی تھی ۔
Comments are closed.