آرمی چیف نے دیارمضان جنگ بندی میں توسیع کئے جانے کااشارہ
جنگجومخالف آپریشنوں کی معطلی عوام کیلئے راحت بخش
کہاپاکستان امن کاخواہاں تو دراندازی اورسیزفائرکی خلاف ورزیاں بندکرے
سرینگر،پہلگام:۲۵،مئی :کے این این / آرمی چیف جنرل بپن راؤ ت نے’’رمضان جنگ بندی میں توسیع کئے جانے کااشارہ‘‘دیتے ہوئے جمعہ کویہاں واضح کیاکہ جنگجومخالف آپریشنوں کومعطل کئے جانے سے کشمیری عوام کوراحت ملی ہے۔تاہم انہوں نے اس کیساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اگرجنگجوئیانہ کارروائیاں جاری رہتی ہیں توہمارے لئے جنگجومخالف آپریشن معطل رکھناممکن نہیں رہے گا۔کے این این کے مطابق ریاست جموں وکشمیرکی اندرونی اورسرحدی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے سرینگرکادرہ کرنے کے دوران فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت نے یہاں اعلیٰ فوجی حکام کیساتھ مجموعی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔دفاعی ذرائع ن بتایاکہ جمعرات کی شام یہاں پہنچنے کے بعدآرمی چیف نے بادامی باغ فوجی کنٹونمنٹ میں واقع فوج کی پندرہویں کورکے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ فوجی حکام سے کشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال ،جنگجوئیانہ سرگرمیوں اوراول ماہ مبارک سے ریاست میں لاگوجنگ بندی کے دوران ابتک یہاں رہے حالات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی ۔ذرائع کے مطابق فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ اوردیگراعلیٰ فوجی حکام نے آرمی چیف جنرل بپن راؤت کوکشمیرکی تازہ صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ مرکزی سرکارکی جانب سے ریاست میں ماہ مبارک کے پیش نظرلاگوکی گئی جنگ بندی کے بعدسے کشمیروادی میں مجموعی امن وقانون کی صورتحال بہتررہی تاہم فوجی حکام نے جنرل راؤت کوبتایاکہ حالیہ دنوں میں جنگجوگروپوں نے مختلف مقامات پراپنی موجودگی کااحساس دلانے کیلئے کچھ پُرتشددسرگرمیاں انجام دیں ۔فوجی حکام نے آرمی چیف کویہ بھی بتایاکہ سرگرم جنگجوؤں کیخلاف گرچہ کاروائیاں روک دی گئی ہیں تاہم اُنکی سرگرمیوں پرکڑی نظرکھی جارہی ہے ۔انہوں نے فوج کے سربراہ کویہ بھی بتایاکہ شمالی اورجنوبی کشمیرمیں سرگرم جنگجواکادُکاکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے فوجی حکام سے کہاکہ وہ اپنی جانب سے سیزفائرکااحترام یقینی بنائیں تاہم اگراُن پرکوئی حملہ کیاجاتاہے تواس کابروقت اورسخت جواب دیاجائے ۔انہوں نے فوجی حکام کوہدایت دی کہ خفیہ معلوماتی نیٹ ورک کوہمہ وقت متحرک رکھاجائے تاکہ جنگجوگروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں پل پل کی جانکاری بہم رہ سکے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راوت نے جموں وکشمیرمیں ماہ مبارک کیلئے لاگوکردہ جنگ بندی میں توسیع کئے جانے کااشارہ دیتے ہوئے بتایا’ہم نے لوگوں کوماہ رمضان کے دوران پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے جنگجومخالف آپریشن معطل کئے اورمجھے اسبات کایقین ہے کہ عام لوگ اسے خوش ہیں ‘‘۔جنرل بپن راوت نے واضح کیاکہ اگرسلامتی کی صورتحال ایسی ہی رہی توہم اپنی جانب سے جنگجومخالف آپریشن دوبارہ شروع نہیں کریں گے ۔تاہم انہوں نے اس کیساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اگرجنگجوئیانہ کارروائیاں جاری رہتی ہیں توہمارے لئے جنگجومخالف آپریشن معطل رکھناممکن نہیں رہے گا۔فوج کے سربراہ کاکہناتھاکہ اگرپاکستان امن چاہتاہے تواُس کواپنی سرزمین سے جنگجوؤں کوجموں وکشمیربھیجنابندکرناہوگا۔انہوں نے کہا’ہم سرحدوں پرامن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے چونکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جسکے نتیجے میں جانی ومالی نقصان ہورہاہے تواس صورتحال میں ہمیں پاکستان کوجواب دیناپڑتاہے۔آرمی چیف کامزیدکہناتھاکہ اگرپاکستان امن کاخواہاں ہوتواُسکوپہل کرنی ہوگی ،اوراس کیلئے دراندازی اورسیزفائرکی خلاف ورزیاں ہمسایہ ملک کوبندکرناہونگی ۔
Comments are closed.