آورنی بجبہاڑہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران کئی نوجوان گرفتار
رہائی کو لیکر علاقے میں ہڑتال اورپُر تشدد مظاہرے ، احتجاج کے بعد سرینگر بانہال ریل سروس بھی معطل
سرینگر/25مئی /سی این آئی جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے آرونی علاقے میں فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد بانہال سرینگر ریل سروس معطل کی گئی ۔ اسی دوران نوجوانوں کی رہائی کو لیکر علاقے میں مکمل ہڑتال کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔سی این آئی کے مطابق آرونی بجبہاڑہ میں فورسز کی طرف سے شبانہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران کئی نوجوانوں کی گرفتار ی کو لیکر علاقے میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کے بیچ احتجاجی مظاہرئے ہوئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کی ٹولیوں نے جمعہ کی اعلیٰ صبح سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے اور مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں کے بعد بانہال سرینگر ریل سروس کو ہنگامی بنیادوں پر معطل کیا گیا ۔ ریلوئے کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی مظاہرؤں کے بعد سیکورٹی وجوہات اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بانہال سے سرینگر کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قدم پولیس کی طر ف سے ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد اٹھایا گیا ۔تاہم انہوں نے بتایا کہ سرینگر سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس معمول کے مطابق جاری رہی ۔ اسی دوران پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ نوجوانوں کو 15اور 23مئی کو ہوئے گرینیڈ حملوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.