حاجن بانڈی پورہ میں ایک اور شہری کی گلا کٹی لاش بر آمد
علاقے میں خوف و ہراس ، حملے میں عسکری تنظیم لشکر کے جنگجو ملوث /پولیس
سرینگر/25مئی / ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعہ کو ایک مرتبہ پھر اس وقت کہرام مچ گیا جب نا معلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کئے گئے شہری کی گلا کٹی ہوئی نعش بر آمد کی گئی ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کی ہلاکت میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے مقامی جنگجو ملوث ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حاجن علاقے میں گزشتہ شب ا س وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے گنڈ پرنگ گاؤں میں 39سالہ محمد یقوب وگے جو کہ پیشے سے ایک کسائی بتایا جا رہا ہے کے گھر میں داخل ہو گئے اور مذکورہ شہری کو اغوا کیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محمد یقوب وگے کی سر کٹی لاش اس کے مکان کے نردیکی بر آمد کی گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی نوجوان کے قتل کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ لوگوں کی بھاری تعداد نے مہلوک نوجوان کے گھر پہنچ کر لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کی اغوا کاری کے بعد قتل کیلئے لشکر جنگجوؤ ں ذمہ دار ہے ۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ محمد یقوب کو پہلے جنگجوؤں نے اغوا کیا جس کے بعد اس کا قتل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاجن ہلاکتوں میں مقامی لشکر جنگجو ملوث ہے ۔
Comments are closed.