ونپو اننت ناگ میں پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھیننے کی کوشش ناکام

نہامہ کولگام میں فوجی کیمپ پر گر ینیڈ حملے میں جاسوسی کتا ہلاک ، علاقے میں فورسز کی توڑ پھوڑ

سرینگر/25مئی /اننت ناگ کے ونپو علاقے میں پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد کولگام کے نہامہ علاقے میں فوجی کیمپ پر گرینیڈ حملے میں سراغ رساں کتا ہلاک ہو گیا ہے ۔ اسی دوران دونوں واقعات کے بعد فوج و فورسز نے کئی علاقوں میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ونپو اننت ناگ علاقے میں جمعہ کی بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوؤں کی طرف سے بجلی گریڈ کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار سے اس کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ جو نہی سیکورٹی اہلکار نے جنگجوؤں کی پیش قدمی دیکھی تو اس نے ہوا میں گولیوں کے چند رونڈ فائر کئے جس دوران جنگجوؤں جائے وارادات سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ اسی دوران گولیوں کی آواز سنتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس دوران فورسز و پولیس کی اضافہ نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے مسلح جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں بجلی گریڈ کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار سے اس کی رائفل چھیننے کیلئے آئے تھے تاہم مستعدد حفاظتی اہلکار نے ان کی کوشش ناکام بنائی ۔ اسی دوران کچھ منٹوں بعد کولگام کے نہامہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوؤں نے نامعلوم سمت سے علاقے میں قائم فوج کے 34آر آر کے کیمپ کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا جو نشانہ چوک کر کیمپ کے باہر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیمپ کے باہر دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس کے علاقوں میں اتھل پتھل مچ گئی۔اسی دوران پولیس اور فورسز کی مزید کمک وہاں نمودار ہوئی اورگرد و نواح کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینیڈ کے دھماکے کے نتیجے میں فوج کا سراغ رساں کتا ہلاک ہو گیا ۔گرینیڈ حملے کے فوراً بعد پولیس ،سی آر پی ایف اور فوج کے سینئر افسران بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی کی نگرانی کی۔تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرینیڈ حملے کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں نے نا معلوم سمت سے فورسزکیمپ کو نشانہ بنا کر گرینیڈ حملہ کیا تاہم وہ نشانہ چوک کر کیمپ کے باہرزور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے فوج کا ایک کتا ہلاک ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.