امریکہ پر منحصر ہے سربراہی مذاکرات کا مستقبل: شمالی کوریا
سیول، 24 مئی : شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چوئی سون ہوئی نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کا مستقبل مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے۔
محترمہ ہوئی نے امریکہ نائب صدر مائیک پینس کے میڈیا میں دیئے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے شمال کوریا کا تقابل لیبیا سے کیا تھا۔
شمالی کوریا کی مرکزی خبررساں ایجنسی کی آج کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا، "ہم نہ امریکہ سے بات چیت کے لئے منت کریں گے اور اگر وہ ہم سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا ہے تو نہ ہی اسے منانے کی تکلیف کریں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ شمالی کوریا کی ساکھ کو ٹھیس پہنچاتا ہے تو وہ اپنے لیڈر کم جونگ ان کو سنگاپور میں 12 جون کو ہونے والے سربراہی اجلاس پر نظر ثانی کے لئے مشورہ دے سکتی ہیں۔
رائٹر
Comments are closed.