جواہر روبل- دنیا کی پہلی مسلمان خاتون فٹبال ریفری
لندن،24مئی: صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارہ کے مطابق صومالیہ سے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے برطانیہ میں سکونت حاصل کرنے والی 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وہ برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔
Comments are closed.