امریکہ کی شمالی کوریا کا انجام لیبیاجیسا کردینے کی دھمکی
واشنگٹن،24مئی: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کو ریا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپشن ختم نہیں ہوا،شمالی کوریاکاانجام لیبیاجیساہوسکتاہے۔
امریکی نائب صدر کے بیان پر شمالی کوریا برہم ہو گیا،شمالی کوریا کی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ سےمذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،امریکہ ہم سےمیٹنگ روم میں ملناچاہتاہےیاایٹمی جنگ میں ،یہ اس پرمنحصرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کونقصان پہنچایاتوسپریم لیڈرسے کہہ دیا جائے گا کہ مذاکرات نہ کریں۔امریکہ کوایسےہولناک سانحہ کامزہ چکھاسکتےہیں جسکاتصورتک نہ کیاگیاہو۔
یو این آئی
Comments are closed.