لگاتار 11 ویں دن مہنگا ہوا پٹرول ڈیزل

نئی دہلی، 24 مئی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ 11 ویں دن بھی جاری رہا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت آج 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ 85 روپے فی لیٹر ہو گیا اور ڈیزل 73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
گزشتہ 11 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا ہے. پیٹرولیم کی قیمت میں ہو رہے اضافہ کو لے کر اپوزیشن مودی حکومت پر نشانہ سادھ رہا ہے اور انتخابی سال میں یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے تشویش کا سبب بن سکتا ہے۔ مودی حکومت 26 مئی کو چار سال کی مدت مکمل کرنے جا رہی ہے اور اس کے لئے سب سے بڑی تشویش کی وجہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہو رہا اضافہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت 26 مئی 2014 کو مرکز میں بنی تھی. تب سے لے کر اب تک ڈیزل کے دام میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی

Comments are closed.