خالد الیمانی یمن کے نئے وزیر خارجہ

دبئی، 24 مئی :یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے مسٹر خالد اليماني کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی آج جاری رپورٹ کے مطابق مسٹر يماني کو مسٹر عبدالملک المخلافی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر مخلافی اب صدر کے مشیر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں یمن کے سفیر احمد عباد بن مبارک اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ میں یمن کے نمائندے بھی ہوں گے۔
رائٹر

Comments are closed.