سرینگر جموں شاہراہ پر پولیس کی خصوصی کارروائی ٹرک سے 156کلو فکی برآمد 2افراد حراست میں
سرینگر؍؍سرینگر جموں شاہراہ پر ادھم پور کے نزدیک پولیس نے ٹرک سے 156کلو فکی برآمد کرکے دو افراد کو حراست میں لیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے ادھم پور میں ٹرک کو روک کر اُس کی تلاشی لی اس دوران ٹرک سے 156کلو فکی برآمد کرکے پولیس نے دو افراد جن کی شناخت بچتار سنگھ اور اس کے ساتھ ہرپال سنگھ کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے بارہ مولہ میں فکی حاصل کی اور اُس کو پنجاب لیجانے کی فرق میں تھے کہ عین موقعے پر انہیں دھر دبوچا گیا ۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ، مزید گرفتاریوں کو خارج ا زامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
Comments are closed.