وسطی ضلع بڈگام کے لوگ پانی کی ایک ایک بوندھ کیلئے ترس رہے ہیں

تنگ آمدبہ جنگ آمد کے مصداق سڑکوں پر آکر احتجاج کیا
سرینگر؍؍وسطی ضلع بڈگام میں پینے کے پانی کی قلت کے خلاف مرد و زن ، بوڑھے اور بچوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور کئی گھنٹوں تک شولی پورہ وتر ہیل شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق پوری وادی میں پانی کی قلت نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ نمائندے کے مطابق تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق خواتین کی کثیر تعداد نے شولی پورہ بڈگام میں سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے الزام لگایا کہ محکمہ پی ایچ ای پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طورپر ناکام ثابت ہو گیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق بخاری کالونی شولی پورہ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں اگر چہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا تاہم وہ تس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ نمائندے کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے نصر ا ﷲ پورہ اور آری زال شاہراہ پر بھی دھرنا دیا جس کی وجہ سے وسطی ضلع بڈگام میں ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک کے مطابق اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایچ ای محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپر پانی کے ٹینکر علاقہ کی طرف روانہ کریں تاکہ لوگ پانی حاصل کر سکیں۔

Comments are closed.