سی ایم بنتے ہی کمارسوامی کا بڑا اعلان، کانگریس – جے ڈی ایس مل کر لڑیں گے 2019 انتخابات

وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لئے حلف برداری کے بعد کمارسوامی نے بڑا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں جے ڈی ایس – کانگریس مل کر 2019 میں عام انتخابات لڑےگی۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ کرناٹک میں ان کی حکمرانی پانچ سالوں تک رہے گی۔

ووکالیگا لیڈر نے کرناٹک کے 23 ویں وزیر اعلیٰ کے طورپر بدھ کے روز گرینڈ تقریب میں حلف برداری کی ۔ اس تقریب میں 11 پارٹیوں کے لیڈران شامل تھے ۔ حلف برداری میں اتنے لیڈران کے حصہ لینے کو آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی مخالف اتحاد کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے ۔

سی ایم بنتے ہی کمارسوامی کا بڑا اعلان، کانگریس – جے ڈی ایس مل کر لڑیں گے 2019 انتخابات

Comments are closed.