بارہمولہ :بی جے پی لیڈر کا سیکورٹی محافظ رائفل سمیت روپوش
ایس پی او نے پی ایس او کی بندوق اُڑالی ،معاملے کی تحقیقات شروع:پولیس
سرینگر:۲۳،مئی:کے این این / شمالی ضلع بارہمولہ میں بدھ کے روز اُس وقت سیکورٹی ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی ،جب یہاں بی جے پی کے لیڈر کی حفاظت پر تعینات سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) رائفل سمیت اچانک لاپتہ ہوگیا ۔پولیس نے کہا ہے کہ ایس پی او بغیر اسلحہ یہاں تعینات تھا اور اُس نے پی ایس او کی بندو ق اُڑالی ،جسکی تحقیقات کی جارہی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کو پولیس ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بارہمولہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر محمد مقبول وار ساکنہ رو ہامہ رفیع آباد کی حفاظت پر تعینات سپیشل پولیس افسر ( ایس پی او ) وسیم احمد ملہ ساکنہ شٹلو رفیع آباد رائفل سمیت بدھ کی علی الصبح سے لاپتہ ہے ۔معلوم ہو اہے مذکورہ ایس پی او کو تلاش کرنے کی غرض سے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ایس پی او رائفل کے علاوہ دیگر گولی بارود لیکر فرار ہوگیا ہے ۔اس واقعہ کے فوراً بعد شمالی کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی جبکہ لاپتہ ایس پی او کو تلاش کرنے کی غرض سے چھاپے بھی ڈالے جارہے ہیں ۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ،مذکوری ایس پی او نے جنگجو ئیت کی راہ اختیار کی ہے یا نہیں ۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ ایس پی او جنگجوؤں کے صف میں شامل ہوا ہے جس کو خارج ازامکان نہیں قرار دیا جاسکتا ہے ۔ایس ایس پی او نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ایس پی او یہاں بغیر اسلحہ یہاں تعینات تھا اور اُس نے پی ایس او کی رائفل اُڑالی لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ۔یاد رہے کہ ماضی میں فوجی وپولیس اہلکار اسی طرح غائب ہوئے اور جنگجو ؤں کے صف میں شامل ہوئے ۔
Comments are closed.