گوری ون بجبہاڑہ قصبہ میں سماعت شکن گرینیڈدھماکہ

2لڑکیوں اورایک کمسن سمیت10 شہری زخمی
12سالہ کمسن سمیت4شدیدزخمی سری نگرمنتقل:پولیس

بجبہاڑہ:۲۳،مئی : / گوری ون بجبہاڑہ میں سماعت شکن گرینیڈدھماکے کے نتیجے میں12سالہ لڑکے سمیت10عام شہری زخمی ہوگئے ،جن میں سے 4شدیدزخمیوں کوسری نگرمنتقل کیاگیاجبکہ باقی6ضلع اسپتال اسلام آبادمیں داخل کرائے گئے ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک فورسزگاڑی کونشانہ بنانے کیلئے پھینکاگیاہتھ گولہ گوری ون چوک میں زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیاجسکی زدمیں آکر10راہگیرزخمی ہوگئے ۔کے این این نمائندے کے مطابق جنوبی ضلع اسلام آبادکے گوری ون بجبہاڑہ قصبہ میں بدھ کے روزاسوقت خوف ودہشت کی لہردوڑگئی جب یہاں ایک گرینیڈسماعت شکن دھماکے کیساتھ مین چوک میں پھٹ گیا۔پولیس ذرائع اورعینی شاہدین نے بتایاکہ گوری ون بازارسے گزررہی ایک فورسزگاڑی کونشانہ بنانے کیلئے نامعلوم افرادنے ایک گرینیڈپھینکاجونشانہ چوک کرسڑک کنارے زرداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سماعت شکن دھماکہ ہونے کی وجہ سے مین چوک گوری ون میں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی ،اوربازارمیں موجودلوگ افراتفری کے عالم میں ادھراُدھربھاگنے لگے جبکہ دکاندارشٹرگرائے بغیردکانات سے محفوظ جگہوں پرچلے گئے ۔سماجی رابہ گاہ ٹویٹرپرجاری کردہ بیان میں پولیس نے بتایاکہ گرینیڈدھماکے کے بعدیہاں 10راہگیروں کوزخمی حالت میں پایاگیا،جن میں ایک کمسن لڑکابھی شامل تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرینیڈدھماکے کی زدمیں آکرزخمی ہونے والوں میں 65سالہ محمدعبداللہ ساکنہ بجبہاڑہ،اشتیاق احمدڈارساکنہ بڈی گام ،ڈیزی جان زوجہ منظوراحمد،طارق احمدشاہ ساکنہ ترال،آصف احمد،روزی اختردخترغلام احمدساکنہ حسن پورہ،فضل احمدساکنہ زینہ پورہ ،منیرااختردخترعبدارحمان ساکنہ سنگم ،توصیف احمداورایک عدم شناخت شدہ شخص بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق سبھی دس زخمیوں کونزدیکی صحت مرکزپہنچایاگیا،جہاں سے 12سالہ لڑکے سمیت4شدیدزخمیوں کوسری نگرمنتقل کیاگیاجبکہ باقی6زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے ضلع اسپتال اسلام آبادبھیجاگیا۔اُدھرمقامی لوگوں نے بتایاکہ زوردارگرینیڈدھماکہ ہونے کے بعدپولیس وفورسزنے گوری ون بجبہاڑہ قصبے کومحاصرے میں لیکرحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ،اوراس دوران محاصرے میں موجودکئی افرادسے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تاہم کس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

Comments are closed.