پاکستانی کی فائرنگ میں 4 افراد کی موت، 35 زخمی

جموں 23 مئی : پاکستان نے آج پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں میں کنٹرول لائن کے قریب شدید فائرنگ کی، جس سے کم از کم چار شہریوں کی موت ہو گئی جبکہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے تین جوانوں سمیت 35 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے کٹھوعہ، سامبا اور جموں اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی. سامبا سیکٹر میں دو، کٹھوعہ کے هيرانگر سیکٹر کے بوبيا علاقے اور جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک ایک شہری کی موت کی رپورٹیں ہیں۔ فائرنگ میں بی ایس ایف کے تین جوانوں سمیت 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (جموں ہیڈکوارٹر) رمیش کوتوال نے بتایا کہ فائرنگ اب بھی جاری ہے۔
.

Comments are closed.