لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں نا قابل برداشت /خواجہ آصف

پاکستانی فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں

سرینگر /22مئی / لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دشمن کے کسی بھی مقابلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اورکامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے تاہم ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سختی سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو کسی بھی کارروائی سے دریغ نہیں کرینگے۔ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ بھارت پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی بھارت اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے۔وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔اسی دوران انہوں نے لائن آف کنٹرول پر جاری فائرنگ کی وجہ سے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور دشمن کی ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔

Comments are closed.