یک طرفہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرینگے /جتندر سنگھ
سرینگر /22مئی /رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی پاکستان اپنی نا پاک حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک تقریب کے دوران رمضان کے پاک مہینے میں پاکستانی فوج کی طرف سے کی جا رہی گولہ باری کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی حکومت نے رمضان کے مہینے میں دہشت گردی مخالف مہم کے سلسلے میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔سنگھ نے کہا کہ قرآن کریم کے اصولوں پر مبنی ایک نظام قائم کرنے کے لئے پاکستان قائم کیا گیا تھا۔ تاہم، اس نے اپنے اعلان کردہ مقاصد کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا دیکھے کہ روزہ رکھنے کے دوران ہر مسلمان کے دوسرے انسان کو نقصان پہنچانے پر روک ہے لیکن ایک اسلامی مملکت ہے جس نے تشدد کرنے اور لوگوں کا قتل کرنے میں کچھ بھی غلط نہیں پایا۔انہوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ہم بھی جوابی کارروائی سے گریز نہیں کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ سے عام شہری ہلاکت بزدلانہ کارروائی ہے جس کا کئی بھی مذہت اجازت نہیں دیتا ۔
Comments are closed.