وینزویلا میں جمہوریت بحال کریں مادورو: ٹرمپ

وینزویلا میں جمہوریت بحال کریں مادورو: ٹرمپ

واشنگٹن، 22 مئی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ونیزویلا حکومت سے ‘آزاد اور منصفانہ انتخابات’ کرانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کل ایک بیان میں کہا کہ "ہم مادورو حکومت سے جمہوریت کو بحال کرنے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے، تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر اور غیر مشروط رہا کرنے ، وینزویلا کے لوگوں کے استحصال اور اقتصادی محرومی کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں”۔
اس سے پہلے امریکہ نے مسٹر نکولس مادورو کے وینزویلا کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نئی پابندی عائدکرنے کا اعلان کیا تھا۔
رائٹر

Comments are closed.