گوگل نے رام موہن رائے کا ڈوڈل بناکر خراج تحسین پیش کیا
گوگل نے رام موہن رائے کا ڈوڈل بناکر خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی 22 مئی : انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے آج ملک کے عظیم سماجی مصلح راجا رام موہن رائے کی 246 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کاڈوڈل بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
مسٹر رام موہن رائے کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ان کے لئے ایک خاص ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا ہے جس میں انہیں معاشرے کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان رام موہن را نے معاشرے کی بھلائی کے لئے کئی اچھے کام کئے جس کے لئے لوگ اب بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔انہوں نے بچوں کی شادی سے لے کر ستی کی رسم جیسی برائیوں کو سماج سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت ان برائیوں کو دور کرنا تو دور کی بات تھی ان کے خلاف بولنا بھی گناہ سمجھا جاتا تھا لیکن سماجی مصلح اور صحافی مسٹر رام موہن رائے نے ان تمام برائیوں کی مخالفت کی اور انہیں ختم کیا۔ لہذا انہیں ’جدید ہندستان کاتخلیق کار‘ بھی کہا جاتا ہے۔
رام موہن رائے کی پیدائش بنگال کے ہگلی ضلع کے رادھانگر میں ہوا تھا۔ ان کے والد کا نام رام كانت ویشنو تھا اور ان کی ماں کا نام ترينی دیوی شیو تھا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بنگال کے ہی ایک گاؤں میں حاصل کی۔ انہیں کئی زبانوں کا علم تھاجس کی وجہ سے وہ مختلف حصوں کے لوگوں کے ساتھ باآسانی بات چیت کر لیتے تھے۔ انہوں نے کئی مذہبی کتابوں کا بھی مطالعہ کیا اور برہم سماج کی تشکیل کی۔
یو این آئی
Comments are closed.