لیفٹننٹ گورنر نے موسمی بیماروں کی روک تھام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا
.
لیفٹننٹ گورنر نے موسمی بیماروں کی روک تھام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا
مورخہ21مئی :لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج راج نواس پربلائی گئی ایک میٹنگ میں دہلی میں موسمی انفلوئنزا(ایچ 1این1)، ڈینگو،چکن گنیا،ملیریا اور دیگر ویکٹر بورن بیماروں کی روک تھام کے حوالے سے چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
آج کی میٹنگ میں دہلی سرکار کے وزیر صحت ستیندر جین،پرنسپل سکریٹری(محکمہ صحت)،چےئرمین این ڈی ایم سی،تینوں کارپوریشن کے کمشنرز،اے ڈی ای ایچ ایس(محکمہ صحت) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
آج کی میٹنگ میں سب سے پہلے اسی موضوع پر راج نواس میں گزشتہ13اپریل2018کو ہوئی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پرعمل آوری کی رپورٹ پیش کی گئی اور ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا گیا۔
میٹنگ کے آغازمیں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ویکٹر بورن بیماریوں سے لڑنے اور انھیں کنٹرول کرنے کے لیے سب سے اہم ہتھیار یہ ہے کہ ہم مچھروں کی افزائش پر کنٹرول کریں،انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن،ایجوکیشن اور کمیونی کینش یعنی آئی ای سی پر مبنی بیداری مہم ان بیماریوں کے خاتمے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ کار ہے۔
ایل جی نے متعلقہ محکمہ کوہدایت دی کہ وہ اس مسئلے پر تمام علاقاتی زبانوں میں پیغامات شائع کروائیں اور انھیں بڑے پیمانے پر تقسیم کیا جائے۔ایل جی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیداری مہم میں اسکولی طلبا وطالبات کی شرکت بہت زیادہ نافع ثابت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے لوکل باڈیز کو کہا کہ وہ ڈومسٹک بریڈنگ چیکرز(ڈی بی سی) کے کام کاج کا مسلسل معائنہ کریں اور اپنے اپنے علاقے کے حساب سے ان چیکرز کی ذمہ داری طے کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ ان بیماریوں کے سلسلے میں محکمہ صحت نے جن جن جگہوں کو زیادہ حساس قرار دیا ہے اور وہاں مچھروں کی افزائش کا خطرہ زیادہ ہے وہاں اصل ذمہ داری ترجیحی طور پر لوکل باڈیز طے کریں۔
جاری۔یو این آئی۔
Comments are closed.