کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کے کمپلیکس میں راکٹ حملہ

کابل، 6 جون (رائٹر) افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کی کمپلیکس میں آج ایک راکٹ گرنے سے دھماکہ ہوا۔
افغان پولس نے بتایا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے میں ہی افغانستان میں تشدد کے خاتمہ کی کوششوں پر بات چیت کے لئے دو درجن عالمی وفود کی میٹنگ ہورہی تھی۔
جیسے ہی راکٹ کا دھماکہ ہوا،علاقے میں واقع متعدد سفارتخانوں میں میزائل آنے کی وارننگ کے لئے سائرن بجایا گيا۔

Comments are closed.