جنگجوئیانہ سرگرمیوں کامقابلہ کرنے کی حکمت عملی

ریاستی پولیس کیلئے جدیدٹیکنالوجی وآلات کاحصول جاری

سری نگر:۲۱،مئی:کے این این / جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظرنئی حکمت عملی کے تحت ریاستی پولیس کوجدیدترین ٹیکنالوجی اورآلات سے لیس کیاجارہاہے ،اوراس مقصدکیلئے پولیس گاڑیوں کی نگرانی وحفاظت کیلئے درکار(یووی ایس ایس)سسٹم ،زیرزمین بارودی سرنگوں کاپتہ لگانے والے(ڈی ایس ایم ڈی)سسٹم اوردھماکہ خیزموادکاپتہ لگانے والے آلات کوحاصل کیاجارہاہے ۔کے این این کے مطابق جنگجومخالف کارروائیوں کی نگرانی کیلئے’ ڈرون‘حاصل کرنے کی کارروائی عمل میں لانے کے بعداب ریاستی پولیس نے کچھ جدیدترین آلات کاحصول بھی شروع کردیاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق جنگجومخالف کارروائیوں کوموثربنانے کی حکمت عملی کے تحت جموں وکشمیرپولیس کو گاڑیوں کی نگرانی وحفاظت کیلئے درکار(یووی ایس ایس)سسٹم ،زیرزمین بارودی سرنگوں کاپتہ لگانے والے(ڈی ایس ایم ڈی)سسٹم اوردھماکہ خیزموادکاپتہ لگانے والے آلات سے لیس کیاجارہاہے ۔نیوزرپورٹ میں اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل آف پولیس(ہیڈکوارٹرس)مبشرلطیفی کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ UVSS،DSMDاورEDحاصل کرنے کیلئے مستندمینوفیکچررس اوربااختیارسپلائروں سے ٹینڈرطلب کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ جدیدٹیکنالوجی اورآلات سیکورٹی مشق اورجنگجومخالف کارروائیوں کے دوران بروئے کارلاکرپولیس فورس کے جانی ومالی نقصا ن کوکم کرنے کیساتھ جنگجومخالف کارروائیوں کوزیادہ موثراندازمیں انجام دیاجاسکتاہے ۔اعلیٰ پولیس افسرنے بتایاکہ ریاستی پولیس محکمہ 6یووی ایس ایس ،30ڈی ایس ایم ڈی اور10ای ڈیزحاصل کرنے جارہاہے جبکہ مبشرلطیفی کے بقول پولیس کوجدیدآلات سے آراستہ کرنے کایہ عمل ڈی جی پی کی اُس حکمت عملی کی ایک کڑی ہے جوانہوں نے جموں وکشمیرپولیس کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے۔

Comments are closed.