پکھر پورہ میں درمیانی رات کو فوج نے دو اسکول گاڑیوں سمیت 14گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی
فوج نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ نہیں کی ۔ شر پسند عناصر کی کارستانی ہوسکتی ہے /دفاعی ذرائع
سرینگر؍21؍مئی؍ ؍ پکھر پورہ میں درمیانی رات کو فوج نے 12ٹاٹا سومو اور دو اسکول گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نماز تروایح کے بعد فوج کی گشتی پارٹی پر پتھراو اور پھر کیا تھا کہ درمیانی رات کو اہلکار بستی میں گھس گئے اور گاڑیوں پر نزلہ گرایا۔ دفاعی ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ رات کے دوران فوجی اہلکاروں کو کیمپوں سے باہر آنے پر پابندی عائد ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق ہو سکتا ہے کسی اور نے یہ کارروائی کی ہو۔ جے کے این ایس کے مطابق پکھر پورہ میں درمیانی رات کو اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 12سومو اور 2اسکول گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کل رات فوج کی گشتی پارٹی پر سنگباری کا واقع ہوئی اور پھر درمیانی رات کو فوجی اہلکار بستی میں گھس گئے اور گاڑیوں پر نزلہ گرایا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے ٹائر وں کو شدید نقصان پہنچاہے اور اُنہیں تبدیل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ جے کے این ایس نے اس ضمن میں جب دفاعی ذرائع کے ساتھ رابط قائم کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ رات کے دوران فوج کو کیمپوں سے باہر آنے پر پابندی عائد ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پکھر پورہ میں کس نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور تحقیقات طلب معاملہ کیونکہ جہاں تک فوج کا تعلق ہے تو انہوں نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ نہیں کی ہو سکتا ہے کسی اور یا شر پسند عناصر نے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔
Comments are closed.