خاتون وزیراعلیٰ کیخلاف فحاش زبان کا استعمال، ناشائستہ زبان کا استعمال ناقابل قبول:عمرعبداللہ
لعل سنگھ کے بھائی کیخلاف کیس درج کرنیکافیصلہ
سری نگر:۲۱،مئی:کے این این / خاتون وزیراعلیٰ کیخلاف فحاش زبان استعمال کرنے پرپولیس نے لعل سنگھ کے بھائی کیخلاف کیس درج کرنے کافیصلہ لیا۔اس دوران عمرعبداللہ نے محبوبہ مفتی کیخلاف ناشائستہ زبان استعمال کئے جانے کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے سابق وزیراوربھاجپالیڈرکے بھائی کوقانون کے شکنجے میں لانے کی مانگ کی ۔کے این این کے مطابق سابق وزیراوربھاجپاکی ریاستی شاخ کے سینئرلیڈرچودھری لعل سنگھ کے بھائی کی جانب سے کٹھوعہ میں ایک ریلی کے دوران وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کیخلاف ناشائستہ اورہتک آمیززبان استعمال کرنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے لعل سنگھ کے بھائی کیخلاف کیس درج کرنے کافیصلہ لیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس حکام نے لعل سنگھ کے بھائی کی اس حرکت کاسخت نوٹس لیاہے اوراُسکے خلاف کٹھوعہ پولیس تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کیاجارہاہے ۔اس دوران سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کیخلاف انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کرنے والے بھاجپالیڈر کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’محبوبہ مفتی کے خلاف بالکل ناقابل قبول زبان کا استعمال کیا گیا ہے، میں اس کی مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس سے گذارش کرتا ہوں کہ بدسلوکی کرنے والے اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کیاجائے‘۔خیال رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ابق وزیر چودھری لال سنگھ کے بھائی کو ایک ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف انتہائی نشائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غورطلب ہے کہ چودھری لال سنگھ ضلع کٹھوعہ کے رسانہ نامی گاؤں میں رواں برس جنوری کے اوائل میں پیش آئے دل دہلانے والے آٹھ سالہ کمسن بچی کے عصمت ریزی اور قتل واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کرانے کے مطالبے کولیکرجنوری سے احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کررہے ہیں۔
Comments are closed.