آرمڈفورسزجنگ بندی کی پابند:وزیردفاع
کہاماہ مبارک میں جنگجومخالف آپریشن نہیں ہونگے
سری نگر:۲۱،مئی:کے این این / وزیردفاع نرملاسیتارمن نے ’’آرمڈفورسزکوجنگ بندی کاپابند‘‘قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ ماہ مبارک کے دوران کوئی جنگجومخالف آپریشن نہیں ہوگا۔اسکے ساتھ ہی خاتون وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے امن عمل کامثبت جواب دیاجائیگا۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق خاتون وزیردفاع نرملاسیتارمن نے کہاہے کہ سبھی آرمڈفورسزکومرکزی سرکارکی جانب سے جموں وکشمیرمیں کی گئی جنگ بندی کامکمل احترام ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کی پابندی کرتے ہوئے فوج اوردوسری سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران جموں وکشمیرمیں کوئی جنگجومخالف آپریشن نہیں کیاجائیگا۔خیال رہے ریاست کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی اپیل پرمرکزی حکومت نے 16مئی کوجموں وکشمیرمیں پورے ایک ماہ یعنی ماہ مبارک کے دوران جنگ بندی نافذکرنے کااعلان کیا۔اسے پہلے 9مئی کوجھیل ڈل کے کنارے پرواقع ایس کے آئی سی سی میں وزیراعلیٰ کے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں کشمیرکی ہلاکت خیزصورتحال کاجائزہ لیاگیا،اوراس اجلاس کے دوران ممبراسمبلی لنگیٹ انجینئررشیدنے یکطرفہ جنگ بندی کی تجویزپیش کی ۔کل جماعتی اجلاس کے اختتام پروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنگ بندی کے مطالبے کواُجاگرکرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں موجودسبھی جماعتوں کے لیڈروں کی بااتفاق رائے یہ مانگ تھی کہ جموں وکشمیرمیں ہلاکتوں کے واقعات کوروکنے کیلئے جنگ بند ی عمل میں لائی جائے ۔اُدھر خاتون وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے امن عمل کامثبت جواب دیاجائیگا۔نرملاسیتارمن نے کہاکہ بھارت ،پاکستان کی جانب سے قیام امن کی پہل کامثبت جواب دے گا۔
Comments are closed.