’ملی ٹنسی کے رُجحان پرقابوپانے کی حکمت عملی‘

معرکوں کے دوران مقامی جنگجونوجوانوں کوزندہ پکڑنے کافیصلہ
بالائی زمین نیٹ ورک کشمیرملی ٹنسی کیلئے ریڈکی ہڈی:سیکورٹی حکام

’’کشمیرمیں ملی ٹنسی کے رُجحان پرقابوپانے کی حکمت عملی‘‘ کے تحت ’’جھڑپوں کے دوران مقامی جنگجونوجوانوں کوزندہ پکڑنے کی کوشش کی جائیگی ۔سیکورٹی حکام نے بالائی زمین نیٹ ورک کوملی ٹنسی کیلئے ریڈکی ہڈی قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کشمیری نوجوانوں کوملی ٹنسی میں شامل ہونے کی ترغیب دینے والوں کی لگام کسنالازمی بن چکاہے ۔سیکورٹی حکام نے جنگجونوجوانوں کوزندہ پکڑکراُنکی شکایات کوسمجھنے کی پالیسی اپنانے کافیصلہ لیتے ہوئے کہاہے کہ 15یا16سالہ لڑکے کواس حدتک ’برین واش‘نہیں کیاجاسکتاکہ وہ مرنے کوتیارہوجائے۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ریاستی پولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں نے کشمیرودای میں ملی ٹنسی اورمقامی نوجوانوں کے ملی ٹنٹ گروپوں میں شامل ہونے کے رُجحان پرقابوپانے کیلئے ایک نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ،جسکے تحت اب جھڑپوں کے دوران مقامی جنگجونوجوانوں کوزندہ پکڑنے کی کوشش کی جائیگی ۔خبررساں ایجنسی (پی ٹی آئی )نے اعلیٰ سیکورٹی حکام کاحوالہ دیتے ہوئے ایک تفصیلی نیوزرپورٹ میں اسبات کاانکشاف کیاہے کہ آئندہ جب کسی علاقہ میں کوئی جنگجومخالف آپریشن ہوگاتومقامی جنگجوؤں کومارنے کے بجائے زندہ پکڑنے کوترجیح دی جائیگی ۔سیکورٹی حکام نے بتایاہے کہ پچھلے 7ماہ کے دوران چونکہ70کے لگ بھگ جنگجومارے گئے توجنگجوگروپ اپنی افرادی قوت کوبڑھانے کیلئے مقامی نوجوانوں کوان گروپوں میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں ،اوربقول سیکورٹی حکام اس مقصدکیلئے جنگجوگروپ اپنے بالائی زمین نیٹ ورک کااستعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہی بالائی زمین نیٹ ورک مقامی نوجوانوں کوملی ٹنسی میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں ۔حکام نے بالائی زمین نیٹ ورک کوکشمیرمیں ملی ٹنسی اورجنگجوگروپوں کیلئے ریڈکی ہڈی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگراس نیٹ ورک کوختم کیاجائیگاتوکافی حدتک مقامی نوجوانوں کے جنگجوگروپوں میں شامل ہونے کے رُجحان میں کمی آئیگی ۔انہوں نے کہاکہ یہی بالائی زمین نیٹ ورک نوجوانوں کوجنگجوگروپوں میں شامل ہونے کیلئے تیارکرتے ہیں ۔سیکورٹی حکام کے بقول اگرنوجوانوں میں انتہاپسندی پیداکرنے والے نیٹ ورک کوتوڑاجاتاہے توملی ٹنسی کے رُجحان پرقابوپاناممکن ہے ۔پی ٹی آئی کی نیوزرپورٹ میں سیکورٹی حکام کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مقامی جنگجونوجوانوں کوزندہ پکڑکراُنکی دشواریوں اورشکایات کوسمجھاجائے ۔انہوں نے کہاہے کہ 15یا16سالہ لڑکے کواس حدتک ’برین واش‘نہیں کیاجاسکتاکہ وہ مرنے کوتیارہوجائے،اوریہ کہ ہمیں ملی ٹنسی رُجحان کوہرزاویے سے سمجھناہوگاتاکہ اس رُجحان پرقابوپایاجاسکے ۔سیکورٹی حکام کامانناہے کہ بڑے جنگجوکمانڈروں کی ہلاکت کے بعداب نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملی ٹنسی کے رُجحان پرقابوپانے کیلئے طویل المدتی پالیسی مرتب کی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پرجنگجومخالف آپریشن جاری رہیں گے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ حالیہ دنوں میں جنگجوگروپوں میں شامل ہونے والے مقامی جنگجوؤں کوزندہ پکڑاجائے ،اوراس مقصد کیلئے ہم اُنکی والدین کی مددبھی لیں گے۔پولیس حکام نے بتایاکہ زمینی انٹلی جنس سے یہ اشارے ملے ہیں کہ مقامی جنگجوتشددکاراستہ تر ک کرکے واپس اپنے گھروں کولوٹناچاہتے ہیں ،اورہم بھی چاہتے ہیں کہ مقامی جنگجوؤں کویہ موقعہ دیاجائے ۔پولیس حکام نے بتایاہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حالیہ دنوں یاماضی قریب میں جنگجوبنے نوجوان واپس آکرمعمول کی زندگی گزاریں ،اورجوپڑھتے تھے وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں ۔انہوں نے بتایاکہ جنگ بندی ایک موقعہ ہے کہ والدین اپنے بچوں سے رابط کرکے اُنھیں تشددکاراستہ ترک کرنے پرآمادہ کریں ۔نیوزرپورٹ میں آئی جی پی کشمیرزون سوامی پرکاش پانی کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ ہم ایک ایساماحول تیارکرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کشمیری عوام کوخون خرابے کی صورتحال سے نجات مل سکے۔

Comments are closed.