چین نے چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کئے سیٹ لائٹ داغا

شنگھائی ، 21 مئی : چین نے آج صبح ایک ریلے سیٹ لائٹ کو داغا جس کا مقصد زمین اور داغے جانے والے مجوزہ چاند گاڑی کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہوگا ۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی ۔
شنہوا کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق آج صبح پانچ بج کر 28 منٹ پر لانگ مارچ ۔ 4 سی راکٹ کے ذریعہ یہ ریلے سیٹ لائٹ خلا کے لئے روانہ ہوا ۔ چین کا مجوزہ چاند گاڑی چاند کی تاریک سطح کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کرے گا ۔
چین کا مقصد 2030 تک خلا میں روس اور امریکہ کی طرح ایک اہم طاقت بننے کی ہے ۔ غور طلب ہے کہ چین کا منصوبہ اگلے سال خود ہی انسانی خلائی اسٹیشن کاتعمیری کام شروع کرنا ہے ۔

Comments are closed.