کیوبا نے طیارہ حادثہ میں 110لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی

ہوانا، 20مئی (رائٹر) کیوبا نے جمعہ کو ہوانا ہوائی اڈہ سے پرواز کے فوراََ بعد ہوئے طیارہ حادثہ میں 110لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں سے

99مسافر کیوبا کے تھے ۔ کیریبیائی جزائزر میں تقریباََ 30برسوں کے دوران یہ سب سے بڑا طیارہ حادثہ ہے۔
کیوبا میں کل سے دو دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس دوران قومی پرچم جھکا رہے گا۔ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ اب تک 15لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے۔
حکام نے ہوانا ہوائی اڈہ پر کل نامہ نگاروں سے کہاکہ جمعہ کو حادثہ کا شکار ہوئے طیارہ میں تین غیرملکی سیاح بھی سوار تھے جن میں سے دو ارجنٹینا اور ایک میکسیکو کا مسافر تھا ۔ طیارہ ہولگن کے لئے روانہ ہوا تھا۔
تقریباََ چالیس برس پرانے بوئنگ 737طیارہ میں عملہ کے چھ اراکین تھے وہ تمام بھی حادثہ میں مارے گئے۔
اسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ حادثہ میں بری طرح زخمی ہوئی تین خواتین کا علاج چل رہا ہے۔

Comments are closed.