شہر خاص کے چار تھانوں میں اتوار کے روز بھی بندشیں عائد

لوگوں میں شدید غم وغصہ ، ورکر س ریلی کو انتظامیہ نے ناکام بنایا

سرینگر20؍مئی؍ ؍ شہر خاص کے چار پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں اتوار کے روز بھی امتناعی احکامات نافذ رہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اتوار کے روز ورکرس ریلی کو ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ نے بندشیں عائد کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق ہفتہ شہادت کے سلسلے میں اتوار کے روز عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ورکرس ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ نے ریلی کو ناکام بناتے ہوئے شہر خاص کے چار پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائد کی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا کرناپڑا۔ نمائندے کے مطابق شہر خاص کے حول ، نوہٹہ ، گوجوارہ ، راجوری کدل ، کاوڈارہ میں سخت بندشیں عائد کی گئی تھیں اور کسی کو بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں د ی جا رہی تھی ۔ نمائندے کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ہیڈ کواٹر میر واعظ منزل راجوری کدل کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا تھا او رکسی کو بھی دفتر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔

Comments are closed.