پاکستان کے ساتھ گولیوں کی گن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل /اندر جیت سنگھ
دہشت گردی کے خلاف وعدہ نبھانا ہوگا،کشمیر کی صورتحال میں نمایاں بہتری
سرینگر/ 20 مئی / کشمیر کی صورتحال میں نمایاں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنا کیا گیا وعدہ نبھانا ہوگا جب کہ گولیوں کی گن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہے۔لیکن بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ حالات بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ اندر جیت سنگھ نے کہا کہ یہ فوج کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور ٹکراؤ کے حق میں نہیں ہے تاہم پاکستان کو اس بات کا لحاظ رکھنا ہوگا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں خطے میں امن وسکون کی صورتحال درہم برہم نہ ہوجائے۔ اندرجیت سنگھ نے واضح طور کہا کہ ہر مسئلے کا حل دوطرفہ اور باہمی بات چیت سے نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے اور وہ تمام اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بہتر رشتوں کا خواہشمند ہے تاہم بھی ملک کو یہ حق نہیں بنتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دے کر بھارت کے خلاف استعمال کرے۔بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک بڑا اور ذمہ دار ملک ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا اور نبھاتا ہے تاہم دوسرے ملکوں پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان یا کسی اور پڑوسی ملک کے خلاف کبھی ٹکراؤ کے موڈ میں نہیں رہا بلکہ اس نے ہر وقت صبر وتحمل کا مظاہرہ کرکے حالات کو پر امن بنائے رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت یہ واضح کر دینا چاہتا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ملکوں کیلئے نیک خواہشات چاہتی ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف ہی سازشیں رچائیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا میں ہر وقت بات چیت سے مسائل حل کرنے کی وکالت کی ہے اور اس حوالے سے اس کی صاف اور واضح پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو ہمیشہ بھارت مخالف کروائیوں کیلئے استعمال کیا گیا لیکن بھارت نے کبھی بھی ٹکراؤ نہیں چاہا اور وہ آج بھی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔
Comments are closed.