جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر پاکستان کو تشویش /تہمینہ جنجوعہ

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ان خلاف ورزیاں کو بند کرانے میں مدد

سرینگر/ 20 مئی / ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں بند کرانے میں مدد دے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کونسل سے خطاب کے دوران ریاست جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو انسانی حقوق کونسل کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخاتمہ دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے پہلا ضروری اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جو ایک سنگین معاملہ ہے اور پاکستان جموں کشمیر کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڈ دے گا ۔انہوں نے انسانی حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات کا بردادشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو لیکر آگے آئیں اور ریاست جموں و کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرانے میں اپنا کردار اد کریں۔

Comments are closed.