سبزی فروشوں نے عام آدمی کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے

کمر توڑ مہنگائی سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش لاحق ہورہی ہے

سرینگر/ 20 مئی /سی این آئی رمضان کے اس مقدس ماہ میں بھی وادی میں سبزی فروشوں نے عام آدمی کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے ک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے کیونکہ ہر سبزی فروش نے اپنی ریٹ لسٹ بنا رکھی ہے ار اس کے مطابق سبزی فروخت کرتا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سبزی فروشوں اور گراں فروش دکانداروں نے ایک بار پھر کمر کستے ہوئے عام آدمی کی جیبوں کو خالی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اورقیمتوں میں اضافہ کرکے خریداروں کے پسینے بھی چھوٹ رہے ہیں ۔ضروری غذائی اجناس میں اضافے کے ساتھ ساتھ سبزی نے لوٹ مچاکے رکھ دی ہے اور من مانی قیمتوں پر سبزی وک فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔کمرتوڑ مہنگائی سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش لاحق ہورہی ہے اور عام آدمی کمرتوڑ مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا ہی جارہا ہے ۔اس دوران عوامی حلقوں کے مطابق کمرتوڑ مہنگائی نے اس قدر اپنی جڑیں مضبوط کردی ہیں کہ اس کو قابو میں کرنے کیلئے مرکزی سرکار سے لیکر ریاستی سرکار بھی بے بس ار لاچار نظر آرہی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق سبزی فروشوں ،مرغ فروشوں دودھ فروشوں ،غذائی اجناس کے علاوہ اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے افراد نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر ازخود تمام اشیاء ضروریہ کے دام مقرر کر لئے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو اضافی داموں سبزیاں اور دیگر ضروریات فروخت کرنے والے افراد نے قیمتوں میں اضافہ کرکے عا آدمی کی زندگی تکلیف دہ بنائی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بیان بازی تک ہی اپنی کارکردگی کو محدود رکھے ہوئے ہیں ۔عام لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے افراد کی آپسی ملی بھگت سے ہی عام آدمی گراں بازاری کی چکی میں پستا جارہا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

Comments are closed.