بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا /بی ایس ایف
جوابی کارورائی میں کئی پاکستان بنکر تباہ ، ویڈویو جاری
سرینگر/ 20 مئی / لائن آف کنٹرو ل پرکشیدگی کے بیچ سرحدی حفاظتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی جانب سے جاری گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے کئی بنکروں کو تباہ کردیاہے، جس سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچاہے اور اسکا ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے ۔سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر گولیوں کی گن گرج کے نتیجے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پرکشیدگی کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے آر پار فائرنگ اور ماٹر شلنگ کے نتیجے میں درجنوں انسانی جانیں زیاں ہو گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہو نے کے علاوہ کئی دیگر رہائشی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا ہے ۔ اسی دوران بی ایس ایف نے اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدوں پر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا ۔آج رینجرس نے جموں بی ایس ایف سے بات کرکے گولی باری روکنے کو کہا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے بی ایس ایف کی گولہ باری سے پاکستان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں مغربی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے فوجی دستے نے بین الاقوامی سرحد کے پار کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
Comments are closed.