کشن گنگا منصوبے کا افتتاح، پاکستان کا تحفظات کا اظہار

سرینگر:۱۹،مئی:/ پاکستان نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے (کے ایچ ای پی) کے افتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔کے این این مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی، بھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے نگہبان کے طور پر پاکستان کے تحفظات دورکرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں پاکستان نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پانی پر پاک۔ بھارت تنازع کے حل کیلئے اگلے ماہ مذاکراتی عمل کے آغاز میں اپنا کردار ادا کرے۔ڈان اردو کی رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کی تصدیق کے بعد ورلڈ بینک سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے دو بڑے بھارتی منصوبوں پر اسلام آباد کے تحفظات سندھ طاس معاہدہ 1960 کی روشنی میں دور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم اور دریائے چناب پر850 میگا واٹ ریٹلے پن بجلی منصوبے کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں قرارداد پیش کرنے کابھی فیصلہ کیا تھا۔بھارت کشن گنگا ڈیم سے330 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گا اور اس منصوبے کی تکیمل اس دوران ہوئی جب عالمی بینک نے 2006 میں پاکستان کے حق میں حکم امتناع پرمبنی فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کو ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا حکم دیا تھا۔
پلوامہ میں سی فورسز پر گرینیڈ داغاگیا گیا

Comments are closed.