ہیرانگر سیکٹر میں ہند پاک افواج آمنے سامنے
ایکدوسرے پر جنگی ہتھیاروں کا کیا استعمال ،بی ایس ایف اہلکار زخمی
جموں:۱۷،مئی:/ ’صوبہ جموں میں سرحدوں پر کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال برقرار ‘رہنے کے بیچ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھر فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق صوبہ جموں میں ہند پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا تبادلہ ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع سانبہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہند پاک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات دونوں طرف کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوگیا۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بتاتے ہوئے فائرنگ اور مارٹر شلنگ کی جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔واضح رہے کہ منگل کو بھی اس علاقے میں پاکستانی فائرنگ سے ایک بی ایس ایف ہلاک ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ2003میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ،تاہم طرفین کے مابین آئے روز ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر آتشی اور ہلاکت خیز گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے ۔
Comments are closed.