حاجن میں میوہ باغ سے نوجوان کی لاش برآمد
مقدمہ درج ،موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع
سری نگر:۱۷،مئی:/ شمالی قصبہ حاجن بانڈی پورہ میں جمعرات کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک میوہ باغ سے نوجوان کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے نوجوان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں ایک میوہ باغ سے جمعرات کی صبح ایک نوجوان کو بے حوشی کی حالت میں پایا گیا ،جسکے بعد اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس سلسلے میں ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق 23سالہ نوجوان ہلال احمد پرے ولد عبدالرشید ساکنہ شکرالدین محلہ حاجن نامی نوجوان کو حاجن میں ہی ایک میوہ باغ سے پُراسرار حالت میں پایا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ کچھ باغ مالکان معمول کے مطابق اپنے باغات کی طرف جارہے تھے ،جس دوران یہاں ایک نوجوان کو پُراسرار حالت میں پایا گیا ۔اس موقع پر پولیس کو مطلع کیا گیا ۔پولیس کی ایک ٹیم اطلاع ملتے ہیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ،جہاں سے پولیس کی ٹیم نے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا ۔ڈاکٹروں نے طبی معائینہ کرنے بعد نوجوان کو مردہ قرار دیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی میت بون محلہ رنگ کدل کے مقام پر برآمد کی گئی ۔پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع کا جائزہ بھی لیا ،تاکہ نوجوان کی موت کی وجوہات جاننے میں کوئی سراغ مل سکے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔قانونی و طبی لوازمات پُر کرنے کے بعد نوجوان کی میت کو آخری رسومات انجام دینے کیلئے ورثاں کے حوالے کیا گیا ۔بعد ازاں جونہی نوجوان کی میت آبائی گاؤں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔
Comments are closed.