رمضان جنگ بندی ،تشدد کو خیر باد کہنے کا موقع :ڈاکٹر شیش پال وید
مقامی جنگجو نوجوانوں کے عزیز واقارب مرکزکے فیصلے کا فائدہ اٹھائیں
سری نگر:۱۷،مئی:/ ’رمضان جنگ بندی کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کا موقع ‘قرار دیتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ مقامی جنگجو نوجوانوں کے عزیز واقارب کو مرکز ی حکومت کے غیر معمولی فیصلے سے فائدہ اٹھا نا چاہئے ۔انہوں نے مقامی جنگجونوجوانوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو واپس لانے میں اس موقع کا فائدہ اٹھائیں ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز ترک کرنے کے فیصلے پرڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر شیش پال وید کا ردِ عمل سامنا آیا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے پر اپنا ردِ عمل سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ظاہر کیا ۔سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ رمضان جنگ بندی کا اعلان تشدد کو ترک کرنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔انہوں نے اس غیر معمولی اقدام کا ہر ایک کو فائد ہ اٹھانا چاہئے ۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس اقدام کا فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے اور مقامی جنگجو نوجوانوں کے پاس تشدد اور ملی ٹنسی کو خیر باد کہنے کا بہترین موقع ہے جبکہ اُنہیں رمضان جنگ بندی سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے ٹویٹر پر تحریر کیا :’رمضان کے دوران حکومتِ ہند کی تازہ پہل کا فائدہ اٹھائیں ،مقامی جنگجو نوجوانوں کے اہلخانہ کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کیلئے کہے یا قائل کریں ،وہ پرامن زندگی گزارنے کیلئے گھروں کو واپس لوٹ آئیں ،میں آپ سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ‘۔یاد رہے کہ 18برس بعد مرکزی سرکارنے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جنگ بندی تجویزکومنظوری دیتے ہوئے ماہ مبارک کے پیش نظرجموں وکشمیروادی میں جنگجومخالف کارروائیوں پرایک ماہ کیلئے روک لگادی ۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اس اہم ترین اقدام کاخلاصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکیاتھا،اورکہا تھاکہ یہ فیصلہ اس بناء پرلیاگیاتاکہ امن پسند مسلمان ماہ صیام کے روزے پُرامن ماحو ل میں رکھ سکیں ۔تاہم مرکزی وزیروزارت داخلہ نے واضح کیاتھاکہ اگرسیکورٹی فورسزپرجنگجوئیانہ حملہ ہوتاتواُنھیں جوابی کارروائی انجام دینے کی آزادی ہوگی ۔وادی کشمیر میں سرگرم عسکری تنظیم لشکر طیبہ نے مرکزی کی جانب سے رمضان کے دوران کئے گئے جنگ بندی اعلان کو مسترد کیا اور اس فیصلے کو ڈرامہ قرار دیا ۔خاتون وزیر اعلیٰ نے محبوبہ مفتی نے یکطرفہ جنگ بندی کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ اس اقدام سے ریاست میں پائیدار مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل جماعتی اجلاس میں شامل ہوئی جماعتوں کا اس متفقہ تجویز میں اہم رول رہا ۔
Comments are closed.