ماہ صیام کے پیش نظرجنگجومخالف آپریشنوں پرایک ماہ کیلئے مکمل روک

وزیراعلیٰ کی جنگ بندی تجویز:دلی نے دی منظوری
امن مخالف اورتشددپسندعناصر کوالگ تھلگ کرنے کی ضرورت :راجناتھ سنگھ

سری نگر:۱۶،مئی:کے این این/ مرکزی سرکارنے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جنگ بندی تجویزکومنظوری دیتے ہوئے ماہ مبارک کے پیش نظرجموں وکشمیروادی میں جنگجومخالف کارروائیوں پرایک ماہ کیلئے روک لگادی ۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اس اہم ترین اقدام کاخلاصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکیا،اورکہاکہ یہ فیصلہ اس بناء پرلیاگیاتاکہ امن پسند مسلمان ماہ صیام کے روزے پُرامن ماحو ل میں رکھ سکیں ۔تاہم مرکزی وزیروزارت داخلہ نے واضح کیاکہ اگرسیکورٹی فورسزپرجنگجوئیانہ حملہ ہوتاتواُنھیں جوابی کارروائی انجام دینے کی آزادی ہوگی ۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ریاست کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ جنگ بندی کی تجویزکومرکزی سرکارپرمرکزی سرکارنے مثبت ردعمل ظاہرکیا۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بدھ کی صبح سماجی رابط گاہ ’ٹویٹر‘کے ذریعے یہ اہم خلاصہ کردیاکہ جموں وکشمیرمیں ماہ مبارک کے پیش نظرایک ماہ کیلئے جنگجومخالف کارروائیوں پرروک لگائی گئی ۔راجناتھ سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیاکہ مرکزی سرکارنے جموں وکشمیرمیں تعینات سیکورٹی فورسزکوہدایت دی ہے کہ وہ ماہ صیام کے دوران وہاں جنگجومخالف آپریشن انجام نہ دیں ۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ جنگجومخالف کارروائیوں پرروک کافیصلہ اس بناء پرلیاگیاہے تاکہ ریاست جموں وکشمیرکے امن پسندمسلمان ماہ صیام کے روزے پُرامن ماحول میں رکھ سکیں اوراُنھیں اس مبارک مہینے کے دوران کسی بھی طرح کی مشکلات اوردقعتوں کاسامنانہ کرناپڑے ۔سماجی ویٹ سائٹ پراپنے ایک اورٹویٹ میں راجناتھ سنگھ کاکہناتھاکہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر جموں وکشمیرمیں جنگجومخالف کارروائیوں پرروک لگائے جانے سے متعلق فیصلے کی جانکاری ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کوفراہم کی گئی ہے ۔مرکزی وزیرداخلہ نے جنگجومخالف کارروائیوں پرلگائی گئی روک کوایک اہم پیش رفت سے تعبیرکرتے ہوئے اسبات پرزوردیاہے کہ ایسے عناصر اورایسی قوتوں کوالگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے جودہشت اوربلاجوازتشددکی راہ اپناکردین اسلام کوبدنام کرنے کاارتکاب کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ ماہ صیام کے دوران ریاستی مسلمانوں کوکسی بھی طرح کی مشکلات سے بچانے کیلئے کی گئی اس پیش رفت یعنی جنگجومخالف کارروائیوں پرلگائی گئی روک کوکامیاب بنانے کیلئے سبھی حلقے مرکزی سرکارکواپنادست تعاون دیں گے ۔راجناتھ سنگھ نے واضح کیاکہ جنگجومخالف کارروائیوں پرروک کابنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں وکشمیرکے امن پسندمسلمانوں کوماہ مبارک ے دوران کسی بھی طرح کی پریشانیوں اورمشکلات کاسامنانہ کرناپڑے بلکہ وہ ماہ صیام کے دوران پُرامن ماحول میں عبادت کرسکیں ۔تاہم مرکزی وزارت داخلہ نے یہ واضح کردیاکہ یکطرفہ طورپرسیکورٹی فورسزکی جانب سے کوئی جنگجومخالف کارروائی انجام نہیں دی جائیگی لیکن اگرکوئی حملہ ہوتاہے یاکہ عام شہریوں کی زندگیوں کوتحفظ فراہم کرنالازمی بن جاتاہے توایسی صورتحال میں سیکورٹی ایجنسیوں کوجنگجوؤں کیخلاف جوابی کارروائی انجام دینے کی مکمل آزاد ی حاصل ہوگی ۔خیال رہے حالیہ کچھ مہینوں کے دوران وادی بالخصوص جنوبی کشمیرمیں خونین معرکہ آرائیوں اوراس دورا ن ہونے والے پُرتشددمظاہروں کے دوران فوج ،فورسزاورپولیس ٹاسک فورس کی کارروائیوں میں درجنوں مقامی وغیرمقامی جنگجوؤں ،سیکورٹی اہلکاروں اورمتعددعام شہریوں کی ہلاکت کے پے درپے واقعات پیش آنے کے بعدوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیرمیں امن وامان اورسلامتی کی بگڑتی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے رواں ماہ کی 9تاریخ کوایس کے آئی سی سی میں ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیاجس میں این سی اورکانگریس سمیت جملہ مین اسٹریم جماعتوں کے سینئرلیڈران پرمشتمل وفودنے شرکت کی ۔اجلاس کے دورا ن ممبراسمبلی لنگیٹ انجینئررشیدسمیت کئی لیڈروں نے یکطرفہ جنگ بندی کی تجویزپیش کی ،اوراجلاس کے اختتام پروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنگ بندی کی تجویزذرائع ابلاغ کے ذریعے مرکزی سرکارکے سامنے لائی ۔

Comments are closed.