مٹن اننت ناگ میں فورسز زیادتیوں کے خلاف طلبا سراپا احتجاج

پیرا ملٹری کیمپ کو ہٹانے کی مانگ

بائز ہائیر سکنڈری اسکول مٹن میں زیر تعلیم طلبانے فورسز زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے سی آر پی ایف کیمپ کو ہٹانے کی مانگ کی ۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق گزشتہ ماہ 96بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے ہی بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی ہڈی پسلی ایک کردی جس کے نتیجے میں وہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ طلبا نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے بائز ہائیر سکنڈری اسکول مٹن میں زیر تعلیم طلبا نے سڑکوں پر آکر فورسز زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور 96بٹالین کیمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق27مئی کو سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات اہلکاروں نے ہی بارہویں جماعت میں زیر تعلیم سمیر احمد بٹ کو پکڑ کر اُس کی ہڈی پسلی ایک کردی جبکہ اُس کے سر پر بندوقوں کے بھٹوں سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں طالب علم کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔طالب علموں کے مطابق بغیر کسی اشتعا ل کے سی آر پی ایف اہلکار آئے روز راہگیروں ، طالب علموں کو ہراساں کر رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ طالب علموں نے مانگ کی ہے کہ 96بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو فوری طورپر دوسری جگہ منتقل کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف عوامی مہم شروع کی جائے گی اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اُس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوگی ۔

Comments are closed.