مسئلہ کشمیردو طرفہ: پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی عدالت میں نہیں لے جاسکتا
بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار /وزیر خارجہ سشما سوراج
بھارت کی وزیر خارجہ نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی عدالت میں نہیں لے جاسکتا کیونکہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم اس کیلئے بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے ڈھانچے کو مسمار کرے تب جا کر بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملہ ہے اور تیسرے فریق کی ثالثی بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشماسوراج نے بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم اس کیلئے پاکستان کو دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا تاہم ہر بار اس کا جواب دہشت گردی کی صورت میں دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم اس کو کمزوری سے بھی تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے ۔ پاکستان کی جانب سے کشمیر مسئلے کو عالمی عدالت میں لیجانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سشما سوراج نے بتایا کہ معاملہ دو طرفہ ہے اور پاکستان اس کو کیسے عالمی عدالت میں لے جاسکتا ہے۔ سشما سوراج نے واضح کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملہ ہے تیسرے ملک کی مداخلت یا ثالثی بھارت کیلئے قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جلد از جلد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے تب جا کر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور دوستانہ تعلقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔
Comments are closed.