بانہال بارہمولہ ریل سروس چوتھے روز بھی پٹر ی پر نہ لوٹ سکی

مسافروں خاص کر طلبہ پریشان ، حکام سے ریل سروس بحال کرنے کی اپیل

سرینگر / 13 مئی احتجاجی مظاہروںکے دوران کئی مقامات پر ریلوئے ٹریک اور سگنل سسٹم کو نقصان پہنچانے کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل سروس اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی ۔ اسی دوران ریلوئے حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام شدو مد سے جاری ہے اور جلد ہی ریل سروس دوبارہ بحال کی جائیگی ۔اسی دوران ریل سروس کی معطلی کے نتیجے میں مسافروں خاص کر طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں شوپیان کے بڈی گام علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں پانچ مقامی جنگجوئوں اور پانچ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرین نے ریلوئے اسٹیشن بجبہاڑہ اور پنجگام علاقے میں ریلوئے اسٹیشن پر ٹریک اور سگنل اسسٹم کو شدید نقصان پہنچایا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان والے حصے پر بدھ کے روز نہ صرف چلتی ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کیا بلکہ ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے بتایا جارہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریل گاڑیوں پر پتھراؤ، پٹریاں اکھاڑنے اور سگنل سسٹم کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو ہمیں مجبوراً ریل خدمات کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کرنا پڑے گا‘۔ کشمیر میں ریلوے کے چیف کنٹرولر نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کی مرمت کو یقینی بنانے کے لئے ریل خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’بجبہاڑہ اور پنزگام کے درمیان والے حصے میں ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کی مرمت کو یقینی بنانے کے لئے ریل خدمات اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی ۔ ریلوے کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ماضی میں بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران ریلوے املاک کو بڑے پیمانے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ تین دنوں سے ریل سروس معطل رہنے کے نتیجے میں مسافروں خاص کر طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریل سروس کی جلد از جلد بحالی عمل میں لائی جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے ۔

Comments are closed.