جنوبی کشمیر میں مبینہ طور سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون تیز
شوپیان میں شبانہ چھا پہ مار کارروائی کے دوران دو بھائی گرفتار
سرینگر / 13 مئی / جنوبی کشمیر میں مبینہ طور سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کیخلاف شبانہ کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے پولیس و فورسز نے شوپیان میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو بھائیوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ اسی دوران دو بھائیوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے شوپیان پلوامہ نے ناڈی پورہ علاقے میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جس دوران انہوں نے دو بھائیوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز کی بھاری تعداد نے جمعہ کی رات قریب 12بجے علاقے میں نمودار ہوکر سونہ اللہ بٹ کے گھر میں داخل ہو کر اس کے دو بیٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے دو بھائیوں کی شناخت ندیم احمد بٹ اور شہباز احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائی کالج طالب علم ہے اور ان کی گرفتاری کو لیکر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں بھائیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی سنگبازی میں ملوث ہے جس وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
Comments are closed.