بھاجپا ریاستی صدر کی تعیناتی کو لیکر قیاس آرائیاں ختم

ممبر اسمبلی نو شہرہ رویندر رینا نئے ریاستی صدر تعینات

سرینگر / 13 مئی / بی جے پی کے ریاستی صدر کی تعیناتی کو لیکر تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نوشہرہ رویندر رینا کو پارٹی کا ریاستی صدر تعینات کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق بھاجپا کے سابق پارٹی صدر ست شرما کی کابینہ میں شمولیت کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر کی کرسی خالی ہو گی تھی جس کے بعد کئی دنوں تک صلاح مشورہ کے بعد اتوار کو ریاستی صدر تعینات کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ ریاستی صدر کیلئے کئی نام سامنے لائیں گئے تھے تاہم صلاح و مشورہ کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا کہ ممبر اسمبلی نوشہرہ اور سنیئر بھاجپا لیڈر ویندر سنگھ رینا کو پارٹی کے ریاستی صدر کے بطور تعینات کیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی صدر امیت شاہ نے رویندر رینا کے نام کو ہری جھنڈی دی ہے اور اس طرح سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ۔

Comments are closed.