ایک ہفتے تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے بعد پلوامہ میں معموپ پر لوٹ آئی
ضلع شوپیان کو چھوڑ کر جنوبی کشمیر میں ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ خدمات بھی بحال
سرینگر / 13 مئی /سی این آئی قریب ایک ہفتے تک احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ میں معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ۔ اسی دوران ضلع شوپیان کو چھوڑ کر جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں ہائی اسپیڈ موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق جنگجواور شہری ہلاکتوں کے خلاف جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک ہفتے تک احتجاجی ہڑتال اور مظاہروں کے بعد اتوار کو معمول کی زندگی دوبارہ پٹر ی پر لوٹ آئی جس کے ساتھ ہی تمام ،کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی دوبارہ شروع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی بھاری تعداد نے بازاروں کا رخ کیا اور جم کر خریداری کی ۔ اسی دوران جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس بھی بحال کی گئی ۔ نمائندے کے مطابق شوپیان کو چھوڑ کر پلوامہ ، اننت ناگ اور اونتی پورہ میں اتوار کی صبح ہائی اسپیڈ موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے راحت کی سانس لی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع شوپیان میں مسلسل انٹرنیٹ خدمات بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں صارفین خاص کر طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ا س معاملے کی طرف توجہ فراہم کریں اور انٹرنیٹ خدمات کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
Comments are closed.