سوپور پولیس نے نقب زنوں کا نیٹ ورک طشت از با م کیا /پولیس ترجمان
تین چور گرفتار ، لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد
سرینگر04؍مئی؍ یو پی آئی ؍؍ سوپور پولیس نے نقب زنوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر لاکھوں روپیہ کا مالہ مسروقہ برآمد کیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کو پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق امر گڑھ سوپور میں ایک دکان میں رونما ہوئی چوری کی واردات کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں تارزو تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 32/2018زیر دفعات 457,380,411,34,420آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ دورانِ تفتیش کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا جس دوران تین افراد جن کی شناخت محمد لطیف وانی ولد غلام نبی ساکنہ موچھوا کنی پورہ سرینگر، بلال احمد ملہ ولد غلام محمد ساکنہ بائی پاس امر گڑھ سوپور اور غلام حسن میر ولد علی محمد ساکنہ عمر آباد کالونی بائی پاس امر گڑھ سوپور کے بطور ہوئی کو چوری کی اس واردات میں ملوث قرارپایا گیا۔ ملوث نقب زنوں کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کیا گیاجبکہ ماروتی 800زیر نمبر Jk05-6618کو بھی ضبط کیا گیا جس کو اس چوری کی واردات کیلئے استعمال میں لایا گیا تھا۔ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے ۔ مزید مالہ مسروقہ برآمد ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.