دربامئو کی سرینگر منتقلی :پولیس نے مکان مالکان سے کرایہ داروں کی تفصیل طلب کی
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اقدامات اٹھائیں گے، کوتائی برتنے والے مکان مالکوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی /ایس ایس پی سرینگر
سرینگر/04 مئی: دربار مئو کی جموں سے سرینگر منتقلی کے بعد سرینگر میں دفاتر کھلنے سے قبل پولیس نے سرینگر میں مقیم کرایہ داروں کی تفاصیل مکان مالکان سے طلب کی ہے اور واضح کیا ہے کہ جو بھی مکمل تفصیل فراہم کرنے سے قاصر رہے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ خیال رہے کہ 27اپریل کو جموں میں دفاتر بند ہونے کے بعد سرینگر میں 7مئی کو دفاتر کھل رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق دربار مئو دفاتر کی سرینگر منتقلی کے پیش نظر جہاں وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس نے سرینگر میں مقیم کرایہ داروں کی تفصیل بھی مکان مالکان سے طلب کی ہے ۔ ایس ایس پی سرینگر نے مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرایہ داروں کی تفصیل طلب کی گئی ہے تاکہ امن دشمن عاصر پر نظر رکھنے میںمدد مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکان مالکان سے اس معاملے میں تعاون طلب کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہی وہ اپنے اپنے مکانوں میں رہائش پذیر کرایہ داروں کی مکمل تفصیل نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی کرایہ داروں کی تفصیل جمع کرانے سے قاصر رہے گا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مکان مالکان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے کرایہ داروں کی تفصیل نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کرائے تاکہ اس کو اپ ڈیٹ کیا جائے ۔معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں رام منشی باغ پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام ہوا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں مکان مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ کرایہ داروں کی تفاصیل تھانہ میں جمع کرائیں جبکہ لوگوں کو اس ضمن میں پولیس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔
Comments are closed.