جنگجوئوں اور نوجوان کی ہلاکت ، شوپیان اور پلوامہ میں تعزیتی ہڑتال جاری

نماز جمعہ کے بعد اجتماعی فاتحہ خوانی ،ہزاروں لوگوں کی شرکت ،پُر تشدد جھڑپیں بھی ،2مظاہرین زخمی

سرینگر/04 مئی/ حزب جنگجوئوں اور عام شہری ہلاکتوں کے خلاف پلوامہ اور شوپیان میں جمعہ کوبھی احتجاجی ہڑتال جاری رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی ۔ اسی دوران نماز جمعہ کے بعد معروف حزب کمانڈر سمیر ٹائیگر کے آبائی علاقے میں بڑی تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد پلوامہ اور شوپیان میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں دو مظاہرین کو چوٹیں آئی ۔ سی این آئی کے مطابق دربگام پلوامہ میں جھڑپ کے دوران حزب کمانڈر سمیر ٹائیگر اور اس کے ساتھی کے جاں بحق ہونے جبکہ ترکہ وانگام شوپیان میں جھڑپ کے دوران فورسز فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ضلع پلوامہ اور شوپیان میں جمعہ کو بھی تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔دونوں اضلاع میں ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی مفلو ج رہی ۔دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ تاہم صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ضلع میں ہائی اسپیڈ موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں۔ ادھر جاں بحق جنگجوئوں اور نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاء نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پْرامن طور منتشر ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے معروف حزب کمانڈر سمیر ٹائیگر کے آبائی علاقے کا رخ کیا جس دوران انہوں نے جاں بحق کمانڈر اورا س کے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سینکڑو ں کی تعداد میں لوگوں نے سمیر ٹائیگر کے مقبرے پر حاضری دی جس دوران وہاں فاتحہ خوانی ادا کی گئی۔ اسی طرح کی اطلاعات راجپورہ پلوامہ سے بھی موصول ہوئی ہے ، نمائندے کے مطابق نماز جمعہ کے بعدسینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے سمیر ٹائیگر کے ہمراہ جاں بحق ہوئے عارف نامی جنگجوئوں کے آبائی علاقے میں جاکر اس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے نکس علاقے میں نماز جمعہ کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو مظاہرین کو چوٹیں بھی آئی ۔

Comments are closed.