بی جے پی رکن اسمبلی بی این وجئے کماردل کا دورہ پڑنے سےانتقال
بنگالورو4مئی: کرناٹک کے جیہ نگر حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی بی این وجئے کماردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔وہ کرناٹک میں بی جے پی کا مشہور چہرہ تھے ۔اس حلقہ سے وہ دو مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور موجودہ اسمبلی انتخابات میں اسی حلقہ سے امیدوار بنائے گئے تھے۔60سالہ کمار اپنے حلقہ کے پٹا بھیمرانگر میں گھر گھر انتخابی مہم چلارہے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے ۔انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے ان کو مردہ قراردیا -(یواین آئی)
Comments are closed.